40

ضلع پشاور وفاقی کابینہ میں نظر اندا ز ‘ شہریوں کا اظہار تشویش

پشاور۔ضلع پشاور کو وفاقی کابینہ میں نظر انداز کیے جانے پرشہر ی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے پشاور کو بھی وفاقی کابینہ میں نمائندگی دینے کامطالبہ کیاہے۔
ان کاکہناہے کہ ضلع پشاورسے پی ٹی آئی نے تمام پانچوں قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے تیرہ نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں بھی بارہ پی ٹی آئی نے حاصل کی ہیں اس لیے وزیر اعظم عمران خان پشاور کو بھی کابینہ میں نمائندگی دیں تاکہ صوبائی دارلحکومت کی جامع ترقی کے لیے مؤثر کوششیں کی جاسکیں ۔
اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنان نے بھی پارٹی قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ پشاور کو وفاقی کابینہ میں ہرصورت نمائندگی دی جائے ذرائع کے مطابق جلد ہی سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے مہم شروع کی جارہی ہے تاکہ دوسرے مرحلہ پشاور کووفاقی کابینہ میں نمائندگی دلائی جاسکے