44

اداکارہ بابرہ شریف کا ڈیم فنڈ کیلئے لاکھوں کا عطیہ

لاہور ۔ ماضی کی مقبول ترین اداکارہ بابرہ شریف نے ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ کر دیئے۔اداکارہ بابرہ شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈیم فنڈ کے لیے دس لاکھ روپے کا چیک دیا ہے، سب فنکاروں کو اس نیک کام میں آگے بڑھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، ہر شخص کو اس ملک کے لیے اپنا کرداراداکرنا چاہیے ،ڈیم فنڈ ملک کے لیے ضروری ہے، زیادہ نہیں تو ہر شخص دس روپے تو ڈیم فنڈ کے لیے عطیہ کرسکتا ہے۔