56

پارٹی منشور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ‘ وزیر اعلیٰ محمود خان

پشاور۔خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد کے ثمرات آج مل رہے ہیں،عوام کے بھرو سے کوٹھیس نہیں پہنچائیں گے، پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے ویژن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے 

کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہوگا، اداروں کو مضبوط کریں گے،جمعرات کو خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلی محمود خان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پھرکہتا ہوں اپوزیشن کوساتھ لیکرچلوں گا،صوبے کے لییسب کوملکرکام کرنا ہے۔عوام،خواتین کے فلاح وبہبود اورنوجوانوں پرخرچ کریں گے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے ویژن پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ، کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہوگا، اداروں کو مضبوط کریں گے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہکسی کے کندھوں پر بیٹھ کر نہیں آئے وعدوں پر پورا عمل کروں گا، تعلیم ، صحت ، سماجی شعبوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے،صوبے کے میگا پروجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے ،امید ہے کہ اپوزیشن کے ارکان صوبے کی ترقی میں ساتھ دیں گے،پشاور: ہم اداروں میں شفافیت لے کر آئیں گیاور غیرسیاسی بنائیں گے۔