46

غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور۔ٹاؤن ون کے ناظم زاہدندیم نے عیدالضحیٰ کے پیش نظراندرون شہرمیں قائم کی جانے والی غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے کیلئے اقدامات -اٹھانے کافیصلہ کیاہے انہوں نے غیرقانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے والے افرادکیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں

ناظم نے ٹیکس ریگولیشن برانچ کے ٹی اوآرکوہدایت جاری کی کہ وہ اندرون شہرمویشی منڈیوں کوختم کرنے کیلئے آپریشن کریں اورٹی اوآربرانچ کے اہلکاروں کی رات کے اوقات میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں کیونکہ اندرون شہرکے علاقہ کوہاٹی گیٹ، یکہ توت، گنج گیٹ، لاہوری گیٹ اورسٹی سرکلرروڈپررات کے وقت پرہی منڈیاں قائم کردی جاتی ہیں-

جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدیدمتاثرہونے کے ساتھ ٹریفک جام رہناروزکامعمول بن چکاہے جس کے باعث شہریوں کواذیت کاسامناکرناپڑرہاہے زاہدندیم نے کہاکہ کسی صورت میں بھی ٹاؤن ون کی حدودمیں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے ٹی اوآرکویہ بھی ہدایت کی کہ وہ خودروزانہ کی بنیادپراندرون شہرکادورہ کریں اورغیر قانونی اقدام اٹھانے والے افرادپرکڑی نظررکھیں۔