56

ایبٹ آباد ٗ مرد ان میں خواتین بس سروس آج سے شروع

پشاور۔ ایبٹ آباد اور مرد ان میں خواتین کیلئے علیحدہ بس سروس آج 17اگست سے شروع ہورہی ہے تاہم بسوں کی پارکنگ بارے حتمی جگہوں کا تعین ہونا باقی ہے ۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کمشنر ہزارہ اور کمشنر مردان کو خواتین کیلئے خصوصی گلابی بس سروس شروع ہونے کے پیش نظر بسوں کی پارکنگ کیلئے مناسب جگہوں کا تعین کرنے کے احکامات ایک ماہ پہلے جاری کردےئے تھے

ابتدائی طور پر ایبٹ آباد میں مانسہرہ روڈ پر واقع ٹی ایم اے بلڈنگ کو کارپارکنگ کیلئے مختص کرنیکا مشورہ دیا گیا ہے اسی طرح مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں بسو ں کی پارکنگ کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس بارے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔