40

پی ٹی آئی کا شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی: تحریک انصاف نے شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شاہ فرمان کو گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

واضح رہے تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ اور سینیٹر چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔