محمود خان 10اکتوبر 1972 کو سوات کے علاقے مٹہ میں پیدا ہوئے. انہوں نے زراعت میں ایم اے سی کی ڈگری حاصل کی ہے۔۔ محمود خان نے سیاسی میدان میں آنے کا آغاز 2005 میں یونین کونسل کے ناظم کی حیثیت سے کیا۔ 2013 کے عام انتخابات محمود خان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ انہیں صوبائی کابینہ کا حصہ بناتے ہوئے کھیل اورثقافت کا وزیر مقرر کیا گیا۔ حالیہ انتخابات میں محمود خان پی کے 9 سے رکن صوبائی اسمبلی بنے ۔
تحریک انصاف پانچ سالہ دور حکومت کے دوران محمود خان کی تین مرتبہ وزارتیں تبدیل کی گئیں جس میں صوبائی وزیرآبپاشی و زراعت، اسپورٹس، کلچر، سیاحت اور ہوم اینڈ ٹرائبل افئیرز کی وزارتیں شامل رہیں۔۔
الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق محمود خان کے کل اثاثوں کی مالیت 2ارب 51 کروڑ 67 لاکھ روپے ہے۔ جن میں انکے ابائی علاہ مٹہ سوات میں 150 دکانوں اور87 کنال پر مشتمل زرعی اراضی شامل ہیں۔ محمود خان کے زیرکفالت افراد میں ان کی بیگم، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں









