44

جے یو آئی کی پشاور میں احتجاج کی تیاریاں

پشاور۔جے یو آئی ف نے جمعہ کو نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کے موقع پر پشاور میں بھرپور احتجاج کی تیاریاں شرو ع کردی ہیں پارٹی کی صوبائی قیادت کی ہدایت پر ہزاروں کارکن صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے پارٹی ذرائع کے مطابق الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں نئے وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر پشاور میں احتجاج کیاجائے گا اس سلسلہ میں ضلع پشاور کی قیادت نے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے 

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے ابھی تک جے یو آئی کو احتجاج میں شریک ہونے کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے جبکہ جماعت اسلامی بھی فی الوقت خودکو احتجاج سے دور رکھے ہوئے جس کے بعدایم ایم اے کے بجائے جے یو آئی کے پلیٹ فار م سے احتجاج کیاجائے گا ۔