53

خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے قائد ایوان کا آج انتخاب

پشاور۔خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا ٗجس کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان اور متحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل کاکا خیل مد مقابل ہونگے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں 

قائد ایوان کے لئے صوبائی اسمبلی میں دولابیاں بنائی جائینگی جن میں Yes اورNOلابیاں ہونگی ان لابیوں میں دونوں امیدواروں کی تائید کرنے والے ارکان کو تقسیم کرتے ہوئے انہیں شمار کیاجائیگابدھ کے روز سپیکر مشتاق غنی نے قائد ایوان کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کیا تحریک انصاف کے نامزد امیدوار محمود خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان کے تجویز کنندہ محمد عاطف اور تائید کنندہ شہرام ترکئی تھے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار میاں نثار گل کاکا خیل نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے بعدازاں اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے آج اسمبلی کا اجلاس دن 11بجے ہوگا۔