51

ٹاس پی ٹی آئی جیت چکی ہے میچ بھی اچھا ہوگا ،عمران خان

اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اچھے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاس ہم جیت چکے ہیں توقع کرتے ہیں میچ اچھا ہوگا-

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ٹاس تو تحریک انصاف کی ٹیم پہلے ہی جیت چکی ہے اور پیچ بھی اچھی نظر آرہی ہے اب اچھے کی امید کررہے ہیں کہ میچ اچھا اور دلچسپ ہوگا ۔