35

وزارت عظمیٰ انتخابات ٗشہبازشریف کو تبدیل کروائیں گے ٗبلاول

اسلام آباد۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شہبازشریف کو تبدیل کروانے کی کوشش کرینگے۔

بدھ کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے آفس سے نکلتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری سے میڈیا نے استفسار کیا کہ کیا وہ وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو تبدیل  کروانے کی کوشش کرینگے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کوشش کرینگے کہ وزیراعظم کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو تبدیل کروا دیں۔