43

عمران اسماعیل کو مزار قائد پر روک لیا گیا

کراچی۔کراچی میں مزار قائد کی سکیورٹی نے پیپلزپارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مزارقائد میں حاضری کے پیش نظر تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اندر جانے سے روک دیا

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ملک بھر میں جشن آزادی کے پیش نظر تحریک انصاف کے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل مزار قائد پر حاضری کیلئے پہنچے تو وہاں پر موجود سکیورٹی نے عمران اسماعیل کو اندر جانے سے روک دیا

اور بتایا کہ اس وقت پیپلزپارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مزار پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں جس پر عمران اسماعیل آگ بگولا ہوگئے اور صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پیپلزپارٹی کو اب پروٹوکول کو ختم کرنا چاہیے

کیونکہ نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے پروٹوکول کو پیش نظر عوام مزار قائد پر حاضری نہیں دے سکتی ہے دوسری جانب مراد علی شاہ نے 40گاڑیوں کے پروٹوکول کو لاکر روڈ کو بھی بند کردیا ہے

جس سے عوام کو تکلیف کا سامنہ کرنا پڑا عمران اسماعیل نے کہا کہ میں بھی تحریک انصاف کا نامزد گورنر ہوں لیکن میں نے ہر گز اس کا فائدہ نہیں اٹھایا بعدازاں عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔