45

یوم آزادی کی خوشی میں ہلڑ بازی ٗ 3افرا د جاں بحق

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں یوم آزادی کی خوشی میں ہلڑ بازی ٗ ون ویلنگ سمیت دیگر مختلف حادثات اور ہوائی فائرنگ میں 3افراد جاں بحق اور 40سے زائد زخمی ہوئے جن میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 32 ٹریفک حادثات رونما ہوئے ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق یوم آزادی کی خوشی میں نوجوانوں کی جانب سے ہلڑ بازی ٗ ون ویلنگ ٗ ہوائی فائرنگ سمیت دیگر مختلف مقامات پر 32حادثات رونما ہوئے جن میں تین افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے مختلف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔