41

کوئٹہ میں جشن آزادی ریلی پر حملہ ،11افراد زخمی

نوشکی۔نوشکی میں جشن آزادی ریلی پر دھماکے کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نوشکی میں مسجد روڈ پر جشن آزادی ریلی گزررہی تھی کہ نامعلوم افراد نے وہاں پر گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں 11افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور وہاں سے پولیس نے شواہد بھی اکٹھے کیئے۔