وینس ۔اٹلی کے شہر وینس میں ایک نمائش سے قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوک پیلس میں نمائش میں ایک ڈبے سے زیورات کے کئی حصے چرا لیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان زیورات کی قیمت لاکھوں یورو ہو سکتی ہے لیکن انھیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنا مشکل کیونکہ یہ خاصی شہرت رکھتے ہیں۔یہ زیورات قطر کے حکمراں خاندان الثانی کی ملکیت تھے۔
وینس میں پولیس کا کہنا ہے کہ زیورات پر جڑے جواہرات کو الگ الگ کر بیچا جا سکتا ہے۔پولیس چیف ویٹو گیگلیارڈی کا کہنا تھا کہ جب چوروں نے واردات کی اس وقت نمائش کا سکیورٹی سسٹم صحیح انداز میں کام نہیں کر رہا تھا۔خبررساں ادارے اسنا کے مطابق پولیس چیف نے بتایا کہ ’شیشے کا ڈبہ ایسے کھلا تھا جیسے ٹنِ کا کین ہو جبکہ الارم اگر بجا بھی تو بہت دیر سے بجا۔‘اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے سامان کی تصاویر لندن میں قطری مالکان کو بھجیوا دی گئی ہیں تاکہ وہ اس کی شناخت اور قیمت کے بارے میں بتا سکیں۔
221