69

پختونخوا ضمنی انتخابات میں اپوزیشن مشترکہ امیدوار لانے پر متفق

پشاور۔اپوزیشن جماعتیں صوبہ بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے پر متفق ہوگئی ہیں جس کے لیے فارمولہ بھی وضع کرلیاہے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت کو مذکورہ نشست ملے گی جس کے بعد سب سے زیادہ فائد ہ اے این پی کو ملنے کاامکان ہے کیونکہ گیارہ میں سے چھ حلقے اس کے حصہ میںآسکتے ہیں ایم ایم اے اور ن لیگ کو دود جبکہ پی پی پی کو ایک حلقہ ملنے کاامکان ہے ا س سلسلہ میں اپوزیشن کی مرکزی قیادت کے درمیان اصولی اتفاق رائے ہوچکاہے جبکہ صوبائی قائد ین ضمنی الیکشن کاشیڈول جاری ہونے کے بعد حتمی مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں بشمول ایم ایم اے ، مسلم لیگ ن ، اے این پی ،پی پی پی نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوارسامنے لانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دیا جاسکے اس سلسلہ میں خیبرپختونخواکے گیارہ حلقوں پر بھی مشترکہ امیدوار لائے جائیں گے ۔