71

غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

پشاور۔ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور چاروں ٹاؤنز کے ٹی ایم اوز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سڑک کنارے قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایات جار ی کردی ۔

ضلع ناظم کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی وجہ سے پہلے ہی سے ٹریفک کے مسائل سے دوچار پشاور کے شہریوں کیلئے غیر قانونی منڈیاں ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہیں اور ان غیرقانونی مویشی منڈیو ں کے باعث ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پڑرہاہے اس لیے ان غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مستقل اہلکار تعینات کرکے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے ، ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیرقانونی مویشی منڈیوں کی بجائے سرکاری منڈیوں سے خریداری کریں تاکہ غیرقانونی مویشی منڈیوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکیں۔