79

پاک فوج کا ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان

راولپنڈی۔پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے اور ابتدائی طور پر پیر سے ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اس سال مون سون سیزن کے دوران مجموعی طور ایک کروڑ درخت لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے اور اس شجرکاری مہم کو سرسبز و شاداب پاکستان کا نام دیاگیا ہے۔