120

این اے 215 میں دوبارہ گنتی کا عمل روک دیاگیا

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 میں دوبارہ گنتی کا عمل روک دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حلقہ میں دوبارہ گنتی کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے گنتی کا عمل روکا ہے ، سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نوید ڈھرو نے دائر کی تھی۔

جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے رزلٹ روک کر گنتی کا حکم دیا ہے جبکہ گنتی مکمل ہونے کے بعد کیس ٹریبونل جاسکتا ہے ہائی کورٹ نہیں۔ عدالت نے ہدایت جاری کی کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر نوید ڈھیرو کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرے۔ عدالت نے ایک اور انتخابی عذرداری نمٹاتے ہوئے سندھ کے صوبائی حلقہ پی ایس 47 میں دوبارہ گنتی کا حکم بھی معطل کردیاہے ، عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار ذوالفقار شاہ کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرے۔