58

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی

اسلام آباد۔سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سید خورشید شاہ نے کاغذات وصول کئے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کے قاسم سوری اور متحدہ اپوزیشن کے نامزدہ کردہ ایم ایم اے کے رکن اسد محمود نے کاغذات وصول کئے،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ 15اگست بروز بدھ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز تقریب حلف برداری کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات وصول کئے گئے۔

کاغذات وصول کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات وصول کئے اور ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قاسم سوری جن کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ ایم ایم اے کے اسد محمود نے کاغذات وصول کئے۔قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ بدھ کے روز 15اگست کو ہوگا۔