91

پشاور سے آخری حج پرواز 15 اگست کو روانہ ہوگی

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں وزارت حج کے زیر اہتمام حاجی کیمپ سے اب تک مجموعی طورپر 57پروازوں کے ذریعے 14333 حجاج کرام حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جبکہ آخری پرواز 15 اگست کو روانہ ہوگی ڈائریکٹر حج پشاور شکیل احمد سیٹھی کے مطابق امسال حج آپریشن 2018 کے تحت حاجی کیمپ سے کاروائی کاآغاز 12جولائی سے شروع ہوا۔

یہ حج آپریشن مجموعی طورپر 64 پروازوں پر مشتمل ہے پہلی پروزا 14 جولائی جبکہ آخری پرواز 15اگست کو جائیگی ڈائریکٹر کے مطابق حجاج کرام کو حاجی پشاور میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ حجاج کرام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہاکہ حاجی کیمپ کے اہلکار کے علاوہ خیبر پختونخوا بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے اسکاوٹس ٗ مختلف بینک ٗ ائرلائنز ٗ محکمہ صحت ٗ ماسٹر ٹریٹر ز ٗ محکمہ پولیس ٗ انٹی نارکاٹکس ٗ پی ڈی اے اور رضا کارانہ طور خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔