72

نئی منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس‘ ارکان حلف اُٹھائیں گے

اسلام آباد۔انتخابات 2018 کے بعد منتخب نئے ارکان اسمبلی پیر کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر ایاز صادق سے حلف اٹھائیں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے تفصیلات کے مطابق 73روز کے بعد نئی حکومت کی قومی اسمبلی کا چار روزہ اجلاس آج پیر سے شروع ہوگا جس میں 2018 کے انتخابات میں منتخب ہونیوالے ارکان اسمبلی اسپیکر ایاز صادق سے حلف اٹھائیں گے اور جونہی حلف برداری ختم ہوگی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے ۔