93

یومِ آزادی کی تیاریوں پر ایک نظر

ملک بھر میں 71 ویں یوم آزادی کی تیاریاں روایتی جذبے، حب الوطنی اور جوش و خروش سے جاری ہیں۔

ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار، اہم سرکاری اور نجی عمارات کو قومی پرچم والی جھنڈیوں، جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔

14 اگست کا دن پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضا میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اسکولوں اور کالجوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ رنگارنگ تقاریب، تقاریر اور مذاکروں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

ہر سال 14 اگست کو پاکستان میں آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ہر سال 14 اگست کو پاکستان میں آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے —

رہائشی علاقوں، ثقافتی اداروں اور معاشرتی انجمنوں کے زیر اہتمام تفریحی پروگرام تو انتہائی شاندار طریقے سے منائے جاتے ہیں —فوٹو: اے پی پی

رہائشی علاقوں، ثقافتی اداروں اور معاشرتی انجمنوں کے زیر اہتمام تفریحی پروگرام تو انتہائی شاندار طریقے سے منائے جاتے ہیں —

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب کی بار جشن آزادی پر جھنڈوں کی قیمتیں زیادہ ہیں مگر پھر بھی وہ خوشی خوشی خریداری کر رہے ہیں —فوٹو: اے پی

شہریوں کا کہنا ہے کہ اب کی بار جشن آزادی پر جھنڈوں کی قیمتیں زیادہ ہیں مگر پھر بھی وہ خوشی خوشی خریداری کر رہے ہیں —

بچوں کے ساتھ ان کے والدین کا کہنا ہے کہ گھروں، گلیوں اور گاڑیوں کو سجانا دراصل پاکستان سے اظہار محبت ہے — فوٹو: اے پی پی

بچوں کے ساتھ ان کے والدین کا کہنا ہے کہ گھروں، گلیوں اور گاڑیوں کو سجانا دراصل پاکستان سے اظہار محبت ہے —

اسکولوں اور کالجوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے — فوٹو: آن لائن

اسکولوں اور کالجوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے —

مزار قائد پر موجود طالبات جشن آزادی کے موقع پر ملی نغموں کی ریہرسل کیلئے موجود ہیں — فوٹو: اے پی پی

مزار قائد پر موجود طالبات جشن آزادی کے موقع پر ملی نغموں کی ریہرسل کیلئے موجود ہیں —

جشن آزادی کے سلسلے میں آٹزم کے شکار بچوں کے تعلیمی ادارے ’’آٹزم ریسورس سنٹر‘‘ راولپنڈی میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران آٹزم کے شکار بچوں نے سرسبز پاکستان کے عزم کے تحت پودے لگائے  — فوٹو: آن لائن

جشن آزادی کے سلسلے میں آٹزم کے شکار بچوں کے تعلیمی ادارے ’’آٹزم ریسورس سنٹر‘‘ راولپنڈی میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران آٹزم کے شکار بچوں نے سرسبز پاکستان کے عزم کے تحت پودے لگائے — 

نئے انداز میں تیار کیے گئے بیجز اور بینڈز بچوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں — فوٹو: اے پی پی

نئے انداز میں تیار کیے گئے بیجز اور بینڈز بچوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں — 

پاکستانی پرچم، رنگ برنگی جھنڈیاں، ماسک ، بیجز اور اسٹیکرز دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں — فوٹو: اے پی

پاکستانی پرچم، رنگ برنگی جھنڈیاں، ماسک ، بیجز اور اسٹیکرز دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں —

اہم سرکاری اور نجی عمارات کو قومی پرچم والی جھنڈیوں، جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی

اہم سرکاری اور نجی عمارات کو قومی پرچم والی جھنڈیوں، جھنڈوں اور برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے