65

گلگت میں دہشتگردوں کا حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید

گلگت ۔ گلگت کے علاقے کارگاہ نالہ میں دہشتگردوں کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں میں3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔گلگت پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گز شتہ رات کارگاں پولیس چوکہ پر پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چوکی پر مو جود تین پو لیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔

جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال گلگت پہنچا دیا گیا جہاں تینوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے شہید ہو گئے پولیس اور دہشتگروں کے درمیان ہونے والی جھٹرپ میں 2 دہشتگر د بھی مار ے گئے ،دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

خیال رہے اس سے قبل گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نامعلوم تعلیم دشمن شر پسندوں نے داریل، تانگیر، چلاس، تھور اور ہڈور میں 12 گرلز سکولوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ جبکہ 2 سکول دھماکے سے اڑا دئیے تھے۔مقامی لوگوں اور پولیس حکام کے مطابق چلاس شہر میں واقع گرلزاسکول رونئی اور گرلز اسکول تکیہ کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا جب کہ اسی تحصیل کے دو علاقوں ہوڈر اور تھور میں واقع گرلز اسکولوں کو آگ لگائی۔