70

عید الاضحی کب ہو گی ؟ ماہر فلکیات کی پیشگوئی

اسلام آباد ۔ ذی الحج 1439ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بارہ اگست بروز اتوار کو کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ماہرین فلکیات نے چاند اتوار کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدرارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔

جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق اس بار ذی القعد کا مہینہ انتیسس ایام پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اور بارہ اگست اتوار کے روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

جس کے باعث یکم ذی الحج تیرہ اگست بروز پیر اور عید الاضحی بائیس اگست بروز بدھ دس ذی الحج کو ہو گی۔رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے، جبکہ فرزندان اسلام اکیس اگست بروز منگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔