68

سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کر دیا

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا عدالت نے گلگت بلتستان کی عدالت کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردئیے بدھ کے روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 سے متعلق گلگت بلتستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی وہ ہی حقوق حاصل ہیں ۔

جو دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں، حکومت یقینی بنائے کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی بنیادی حقوق میسر ہوں، عدالت نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی عدالت کے خلاف وفاقی حکومت نے اپیل دائر رکھی تھی۔

جسے عدالت نے منطور کر لیا اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لئے پیکج دیا تھا جسے گلگت بلتستان کے چیف اپیلنٹ کورٹ نے کالعدم قرار دے کر شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھاوفاقی حکومت نے جی بی آرڈر 2018 نافذ کیا تھا۔