68

منتخب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ الیکشن کمیشن نے کامیاب ارکان کے انتخابی اخراجات کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیٹیکل ونگ قائم کیا ہے، جو نوے روز میں انتخابی اخراجات کی چھان بین کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل ونگ نے مقررہ مدت میں تحقیقات مکمل نہ کی تفصیلات درست سمجھی جائیں گی۔

یاد رہے کہ الیکشن قوانین کے تحت قومی اسمبلی کے اخراجات کی حد 40 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے حد 20 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔گذشتہ روزالیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور جن حلقوں میں عدالت کی جانب سے حکم امتناع ہے۔

ان حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں اور جن حلقوں میں عدالت کی جانب سے حکم امتناع ہے ان حلقوں کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔