100

محمود خان وزیر اعلی خیبر پختونخوا نامزد

پشاور ۔عمران خان نے محمود خان کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے پی کے 9سوات سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمود خان کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کردیا ہے ۔و اضح رہے کہ محمود خان سابقہ صوبائی حکومت میں وزیر کھیل وثقافت رہ چکے ہیں ۔ یا درہے کہ وزیر اعلیٰ پختونخوا کی نامزدگی کیساتھ ہی تمام چہ میگوئیاں ختم ہوگئیں کیونکہ اس حوالے پرویز خٹک، اسد قیصر، شاہ فرمان ، علی امین گنڈا پور ، تیمور جھگڑا اور عاطف خان کے نام وزیر اعلیٰ کی نشست کیلئے گردش کررہے تھے ۔ نامزد وزیر اعلیٰ محمود خان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مٹہ سوات سے ہے