44

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری تیار

پشاور ۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری تیار کر لی گئی ہے اور کل سمری گورنر خیبرپختونخوا کوا رسال کردی جائیگی گورنر کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس رواں ہفتے میں طلب کرلیا جائے گا ۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی سے حلف لیا جائے گا ۔ 

جبکہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخابات بھی عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا اعلان بھی مرکزی پارٹی کی جانب سے کئے جانے کے بعد صوبائی اسمبلی میں آئینگے ۔ اور گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد تقریب میں بطور وزیر اعلیٰ حلف اٹھائینگے ۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس قانون کے مطابق 15اگست سے قبل بلایا جا رہا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے آج نو منتخب اراکین کی کامیابی کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد سمبلی کا اجلاس طلب کیا جا رہاہے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کے لئے سیکورٹی انتظامات بھی تیار کرنا شروع کردیئے ہیں