42

حکومت نہیں کرپشن کیخلاف جہاد کرنے آئے ہیں،عمران خان

پشاور۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی چیز کو مخفی نہیں رکھا جاسکتا، قانون میں تبدیلی کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے، ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،مشکل وقت کا سامنا ہے ، بہت سوچ بچار کرنا ہوگی، سب میرٹ پر اور سب کا احتساب ہوگا،ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،جوحالات اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے لیکن انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے۔

منگل پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لئے اقتدار میں آ تے رہے، مخصوص نشستوں پر چنے گئے ممبران تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آئیں،تمام منتخب ممبرئان احتیاط سے حکومت کے معاملات چلائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں ، کافی کام کرنا ہے۔

بلدیات میں مزیداصلاحات لانی ہیں،تعلیم میں مزیدکام کرناہے،5 سال میں اس ملک کو تبدیل کرنا ہے اور قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہے کہ اقتدار ذات کیلیے نہیں،لوگوں کی خدمت کرنی ہے،ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، دل میں خوف خدا رکھ کر شب و روز کام کریں۔

عمران خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر چنے گئے ممبران تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آئیں،پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں او ر کافی کام کرنا ہے،مشکل وقت کا سامنا ہے ، بہت سوچ بچار کرنا ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لیے اقتدار میں آ تے رہے لیکن ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،جوحالات اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے لیکن انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے،ہمیں اخراجات کم کرنے ہوں گے۔

محنت ہی سے انسان کامیابی حاصل کرتا ہے، میری جدوجہد واضح مثال ہے،غیر ضروری اخراجات ختم کر کے وسائل عوام کی ترقی پر استعمال کریں گے، کمیٹی بنائیں گے تا کہ وزیراعظم، صدر، وزیروں کے اخراجات کم کرسکیں، صرف 11سال میں روم کو شکست ہوئی اور 13سال میں فارس کو شکست دی، مدینہ کی ریاست کیسے بنی،700سال تک مسلمان دنیا کی عظیم قوم رہے، مدینہ کی ریاست نے قانون کی بالادستی قائم کی اور فلاحی ریاست قائم کی۔