44

عمران خان کی بغیر پروٹوکول پشاور میں انٹری

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پشاور میں بغیر پروٹوکول کے گھومتے رہے ، عمران خان کی گاڑی ٹریفک سگنلز پر بھی رکتی رہی جبکہ ان کی گاڑی سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک چلا رہے تھے۔ 

 
نامزد وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول کے پرویز خٹک اور اسد قیصر کے ہمراہ نیب پیشی کیلئے آرہے ہیں۔

نامزد وزیراعظم عمران خان بغیر پروٹوکول کے پرویز خٹک اور اسد قیصر کے ہمراہ نیب پیشی کیلئے آرہے ہیں۔

Posted by Khouji News on Tuesday, August 7, 2018


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے تبدیلی کی ابتدا کا آغاز کردیا‘ چیئرمین پی ٹی آئی نیب میں پیشی کیلئے پشاور میں بغیر پروٹوکول کے سفر کرتے رہے۔ عمران خان کے ہمراہ علی زیدی‘ اسد قیصر اور بابر اعوان بھی موجود تھے جبکہ عمران خان کی سگنلز پر بھی رکتے رہے۔ عمران خان کی گاڑی میں موجود علی زیدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرویز خٹک سے مکالمہ کررہے ہیں اس مکالمہ میں عمران خان بھی شریک تھے۔ 

ویڈیو میں علی زیدی پرویز خٹک سے کہتے ہیں کہ میں جب آخری بار پشاور آیا تب آپ وزیراعلیٰ تھے اور لال بتی پر رک جاتے تھے آج بھی آپ ہر سگنل پر رک رہے ہیں جبکہ ہم کراچی میں تو ایسا سوچ بھی نہیں سکتے‘ اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ لاہور میں بھی ایسا نہیں سوچ سکتے‘ اس مکالمے میں حصہ لیتے ہوے عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں شریف خاندان تو کیا ان کے بچے کیلئے بھی ٹریفک روک دی جاتی ہے۔ اس پر علی زیدی نے کہا کہ متوقع وزیراعظم سابق‘ وزیراعلیٰ اور سابق اسپیکر کے پی کے اور نو منتخب ایم این اے جارہے ہیں مگر سڑکیں کھلی ہیں‘ یہی تبدیلی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کا چیئرمین بغیر پروٹوکول کے سفر کررہا ہے۔