61

تحریک انصاف کا بی این پی کے چھ نکات پر اتفاق

اسلام آباد۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اختر مینگل کے 6نکات پر بریفنگ دی‘ عمران خان نے چھ نکات پر آمادگی ظاہر کردی‘ عمران خان اور اختر مینگل کی ملاقات جلد ہوگی۔ منگل کو تحریک انصاف نے اختر مینگل کے چھ نکات پر اتفاق کرلیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو اختر مینگل کے چھ نکات پر بریفنگ دی عمران خان نے چھ نکات پر آمادگی ظاہر کردی۔

عمران خان اور اختر مینگل کی ملاقات جلد ہوگی۔ شاہ زین بگٹی سے بھی بات چیت جاری ہے ان چھ نکات میں بی این پی کے مطابق بلوچستان میں لاپتہ افراد کے لئے وفاقی حکومت کردار ادا کرے گی‘ بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف بی این پی سے مشاورت کرے گی‘ بلوچستان کی عوام کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت خصوصی پیکج دے گی‘ سی پیک منصوبے پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کئے جائیں گے شامل ہیں۔