58

برطانیہ میں غیر منقو لہ جائیداد رکھنے والوں کیخلاف کاروائی شروع

اسلام آباد۔فیڈرل بورٖڈ آف ریو نیو نے برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔پیر کے روز ایف بی آر چیئرپرسن رخسانہ یاسمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے پاکستانیوں کے بارے میں تمام تفصیلات اور معلومات برطانوی ٹیکس اٹھارٹی سے لے لی ہیں اور اب ادارہ برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کرے گا ،واضح رہے کہ یہ کاروائی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کے خلاف ہورہی ہے ۔