34

چین میں پھنسے تمام پاکستانی لاہور پہنچ گئے

لاہور۔ چین میں پھنسے تمام پاکستانی گزشتہ شام چین سے لاہور پہنچ گئے ہیں مقامی نجی ائیر لائنز کا طیارہ ان پاکستانیوں کو لینے کیلئے چین پہنچا واپس پاکستان آنے والے شہریوں میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں واضح رہے کہ واپس لاہور پہنچنے والے تمام پاکستانی گزشتہ آٹھ روز سے جہاز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے چین میں پھنسے ہوئے تھے جن میں سے بعض کے ویزے بھی ختم ہو چکے تھے۔