کابل۔افغان صوبے اوزرگان میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے کے نتیجہ میں 40فوجی جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہو گئے، حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں دہشتگردوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے،طالبان نے اس فوجی اڈے پر قبضہ کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ا فغان صوبے اوزرگان میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے کے نتیجہ میں 40فوجی جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔
حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں دہشتگردوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے،طالبان نے اس فوجی اڈے پر قبضہ کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 40 فوجی مارے گئے۔ جائے وقوعہ پر صوبہ اوزرگان کے قصبے چنار توکے پولیس کمشنر اختر محمد نے اس واقعے کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ اس واقعے میں متعدد فوجی لا پتہ بھی ہیں ۔ اختر محمد نے بتایا کہ اس حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں دہشتگردوں کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے ،دریں اثنا طالبان نے اس اڈے پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔