41

خیبر پختونخوا‘گرمیوں کی چھٹیوں میں 10 دن کا اضافہ

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے گرمی کی شدت کے پیش نظر صوبہ بھر کے میدانی علاقوں کے تمام سرکاری ونجی سکولوں کی تعطیلات میں مزید دس دن کااضافہ کرتے ہوئے چودہ اگست تک چھٹیوں کااعلان کردیاہے۔

اس ضمن میں گذشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوادوست محمد خان نے شدید گرمی کے باعث پرائمری اور مڈل سکولوں میں مزید دس دن چھٹیوں کااعلان کیا نگران وزیر اعلیٰ سابق جسٹس دوست محمد خان نے پرائمری اور مڈل سکولوں میں شدید گرمی کی لہر سے بچوں کی بے ہوشی کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری اور نجی مڈل اور پرائمری سکولوں میں کل سے دس دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

حکم کی عدم تعمیل پر ریگولیٹری اتھارٹی چھاپے مارے گی اور سکولوں کو بند اور جرمانہ کیا جائے گا میدانی اعلاقوں کے تمام نجی و سرکاری پرائمری ،مڈل ،ہائی اورہائیرسیکنڈری سکول بندرہیں گے اس سلسلہ میں روزنامہ آج کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن فرید خٹک نے بتایاکہ گرمی کی شدت برقراررہنے کی وجہ سے صوبائی حکومت نے سکول بند رکھنے کافیصلہ کیاہے ۔

ان کاکہناتھاکہ تمام سرکاری و نجی سکول بندرہیں اور کسی نے سکول کھولے تو ان کے خلاف کاروائی ہوگی انہوں نے کہاکہ چودہ اگست کو بھی اگر گرمی کی شدت اسی طرح برقرار رہتی ہے تو اس وقت پھر مزید چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت کے بعدفیصلہ کیاجائے گا ۔