51

بجلی کا شارٹ فال3500میگاواٹ ‘ لوڈشیڈنگ کی آنکھ مچولی جاری

اسلام آباد۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال3500میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے جبکہ شہر اقتدار میں بھی لوڈشیڈنگ نے آنکھ آٹھائی ہے تفصیلات کے مطابق ملک میں گرمی اور جس کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے اسی وقت شہری اور دہی علاقوں میں بھی 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

جبکہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12سے14گھنٹے پیسکو پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 10سے 14گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں چند شہروں کے علاوہ باقی 80فیصد علاقے میں10سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ باقی ڈسٹرکٹ سے تھوڑا کم ہے لیسکو میں شہری علاقوں میں 4گھنٹے جبکہ دہی علاقوں میں 6گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے گیپکو فیسکو میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6گھنٹے تک ہے ترجمان وزارت توانائی پاؤر ڈویژن کے مطابق ملک میں پیداوار اور پاور جنریشن میں کم کی وجہ سے کچھ ڈسٹرکٹ میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ورنہ ملک میں 80فیصد علاقوں میں ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ان فیڈرز پر جہاں لائن مرمت زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے۔