44

خورشید احمد شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے اختر مینگل سے حمایت مانگ لی

اسلام آباد۔پیپلزپارٹی کے رہنما شید خورشید احمد شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی بننے کیلئے ڈی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے حمایت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار خورشید احمد شاہ نے الیکشن کیلئے رابطے تیز کردیے خورشید شاہ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے رابطہ کرکے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے کیلئے حمایت طلب کی ہے اختر مینگل نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد جواب دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔