41

وادی نیلم میں حادثہ ‘ 2 سیاح جاں بحق

وادی نیلم۔ وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی میں سیاحوں کی گاری کھائی میں گرنے سے 2 سیاح جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔سیاحوں کی گاڑی رتی گلی سے واپس وادی نیلم کی جانب آ رہی تھی کہ تنگ روڈ کی وجہ سے گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری ۔

گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر سہولیات کے فقدان کے باعث لوگوں نے پرائیویٹ گاڑیوں میں شدید زخمیوں کو مظفر آباد منتقل کیا ۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔