43

مولانا فضل الرحمن نے سرکاری رہائش گاہ چھوڑدی

اسلام آباد۔ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 20 سال بعد انتخابات میں شکست کے باعث دلبرداشتہ ہو کر منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کو خیر آباد کہہ کر سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس پر ڈیرے جما لئے ۔ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات 2018 میں شکست کھانے کے باعث 20 سال بعد پارلیمنٹ لاجز میں منسٹر انکلیو میں سرکاری رہائش گاہ کو خیرآباد کہہ دیا۔

فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں اور ملاقاتوں کے لئے فی الحال جے یو آئی(ف) کے سینیٹر طلحہ محمود کے فارم ہاؤس میں ڈیرے جما لئے ہیں ۔ فضل الرحمان نے منسٹر انکلیو میں وزراء کالونی کی رہائش گاہ کے تمام بقایا واجبات ادا کر کے اپنا سامان اٹھا لیا ہے ۔ واضح رہے مولانا فضل الرحمان بے نظیر بھٹو ، نواز شریف اور مشرف دور میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں ۔