54

حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کی ٹیم فائنل

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے اپنی ٹیم فائنل کردی ہے ،اہم عہدوں صدر مملکت،وزیر اعظم ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر،گورنرزاور کابینہ کے نام فائنل کردئیے گئے ہیں،پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزرا پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔یہ فیصلے چیرمین پی ٹی آئی اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں کئے گئے ۔

اجلاس میں حکومت سازی کے لئے جس ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس میں صدر مملکت کے عہدے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال(علامہ اقبال کی بہو) پی ٹی آئی کی امیدوار ہونگی جبکہ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے عمران خان امیدوار ہونگے ، سپیکر کے عہدے کیلئے عارف علوی،ڈپٹی سپیکر زر تاج گل پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہو نگے ،ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی کابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،پہلے مرحلے میں 15 سے 20 وزرا پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ میں جو وزراء شامل کئے جائیں گے۔

ان میں شاہ محمود قریشی وزیر داخلہ، خسرو بختیار وزیر خارجہ ، اسد عمر وزیر خزانہ ،شیریں مزاری وزیر دفاع ، فروغ نسیم وزیر قانون، شیخ رشید وزیر ریلوے،فواد چودھری وزیر اطلاعات،ڈاکٹر غزنہ خالد وزیر صحت،چودھری سرور وزیر انسانی حقوق،عمر ایوب وزیر تجارت،پرویز خٹک وزیر بجلی و پانی،حسین الہی وزیر سپورٹس، غلام سرور خان وزیر پورٹس اینڈ شپنگ،علی امین گنڈاپوروزیر خوراک و زراعت، شفقت محمودوزیر امور کشمیر،میجر ریٹائرڈ طاہر صادق وزیر تعلیم شامل ہونگے جبکہ اعظم سواتی ، کامران بنگش اور محمد میاں سومرو کو بھی وزیر بنایا جائیگا۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علیم خان کو گورنر پنجاب جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشدوزیراعلی پنجاب کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی کی امید وار ہونگی،چوہدری پرویز الہی سپیکر پنجاب کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی کے امید وار ہونگے ،نعیم الحق کو گورنر سندھ بنایا جارہا ہے ا س کے علاوہ نور اورکزئی گورنر کے پی جبکہ وزیراعلی کے پی کے عہدے کیلئے عاطف خان پی ٹی آئی کے امید وار ہونگے،