40

ایم ایم اے کا انتخابی نتائج کیخلاف دھرنے کا اعلان

پشاور۔ متحدہ مجلس عمل خیبر پختونخوا نے انتخابی نتائج کے خلاف آج پشاور میں دھرنے کا اعلان کر دیا جبکہ کل آل پارٹیز کانفرنس بلالی ہے اے پی سی کیلئے دیگر تمام ہم خیال جماعتوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں۔

اے پی سی میں مشترکہ طور پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر پشاور میں منعقد ہوگی جس میں ایم ایم اے کے صوبائی قائدین مشتاق احمد خان ٗ صابر حسین اعوان ٗ حاجی غلام علی ٗ مولانا خیر البشر اور دیگر شرکت کرینگے جماعت اسلامی کے ضلعی ترجمان محمد اقبال کے مطابق آج پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر دھرنا دیا جائیگا ۔