47

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کیلئے 3نام تجویز

پشاور۔جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی مجلس شوریٰ نے امیر صوبہ کے استصواب کے لئے تین نام تجویز کردئیے ہیں ٗ موجودہ امیر صوبہ کی مدت امارت رواں سال 31اکتوبر کو ختم ہورہی ہے ٗ صوبائی مجلس شوریٰ نے ارکان کی رہنمائی کے لئے مشتاق احمد خان ٗ مولانا محمد اسماعیل اور سابق سینئر وزیر عنایت اللہ خان کے نام پیش کردیئے ہیں جماعت اسلامی کے ارکان بیلٹ پیپر کے ذریعے نئے امیر کا انتخاب کریں گے۔

نئے امیر کے استصواب کے لئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے حکیم عبدالوحید کو ناظم استصواب مقرر کیا ہے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق ہر 3 سال بعد صوبائی امیر کا تقرر ہوتا ہے اور اس کے لئے تمام اراکین جماعت کو بیلٹ پیپر جاری کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ صوبائی شوریٰ کے تجویز کردہ ناموں کے علاوہ صوبے کے تمام ارکان میں سے کسی بھی رکن کو ووٹ دے سکتے ہیں ۔