39

جرأت و جوانمردی ہمارے جوانوں کا خاصہ ہے، عمران خان

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم شہدا پر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرأت و جوانمردی ہمارے جوانوں کا خاصہ ہے، پولیس نے ملک بھر میں نہایت مشکل اور نامساعد حالات میں اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

تحریک انصاف پختونخوا کی طرح ملک بھر میں پولیس کیلئے اصلاحات لانے کا عزم کئے ہوئے ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پیشہ وارانہ مہارت اور قوت سے مسلح کرنا اہم ہے۔ہفتہ کو پولیس شہداء ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یوم شہدا پر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا کے اہل خانہ کی قربانیوں کو بھی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جرأت و جوانمردی ہمارے جوانوں کا خاصہ ہے، پولیس نے ملک بھر میں نہایت مشکل اور نامساعد حالات میں اپنے فرائض سرانجام دیئے، دہشت گردی کیخلاف لڑائی میں ملک بھر خصوصا پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دیں، تحریک انصاف پختونخوا کی طرح ملک بھر میں پولیس کیلئے اصلاحات لانے کا عزم کئے ہوئے ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پیشہ وارانہ مہارت اور قوت سے مسلح کرنا اہم ہے۔