81

ونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار، 16 افراد جاں بحق

کوہاٹ:بونیر سے کراچی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے۔

ضلع کوہاٹ کے علاقے سماڑی کے قریب مسافر وین اور ٹینکر میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 43 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس بونیر سے کراچی جارہی تھی جو سماڑی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔