44

دہشتگردی کو شکست دینے میں پولیس کا اہم کردار ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں، دہشتگردی کو شکست دینے میں پولیس کا اہم کردار ہے۔

]پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس کے یوم شہدا پر پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے کردار اور ان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کو سلام ہے، یہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔

آرمی چیف بے کہا کہ تمام سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں اور دہشت گردی کوشکست دینے میں پولیس کا بہت بڑا کردار ہے، ہم قومی جدوجہد میں اپنی پولیس کیساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔