47

ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گیس کی فی کلو قیمت 133 روپے ہوگی۔اوگرا نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 86 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 329 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو گھریلو سلنڈر1565 اور کمرشل سلنڈر 6021 روپے میں دستیاب ہوگا۔