53

عا بد شیر علی دوبارہ گنتی میں بھی شکست کھا گئے

فیصل آباد۔سا بق وفاقی وزیر مملکت بجلی وپا نی عا بد شیر علی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی جیت برقرار نون لیگ میں ہار برداشت کر نے کا حو صلہ ہونا چا ہیے لیگی سیا ست ہمیشہ کے لیے دفن ہو گئی۔

تفصیلات کے مطا بق این اے 108میں سا بق وفاقی وزیر مملکت عا بد شیر علی نے دھا ندلی کا الزام لگا کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی جسے قبول کر تے ہو ئے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب ااور لیگی رہنماء عابد شیر کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کر دی 200سے زا ئد پو لنگ اسٹیشنز کی گنتی میں جب کچھ نہیں ملا تو گز شتہ روز عا ند شیر علی نے ووٹوں گنتی بند کروا تے ہو ئے موقف اختیار کیا کہ این اے 108میں مکمل طور پر دھاندلی ہو ئی میں ٹریبونل میں جا ؤنگا ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عا بد شیر علی نے اپنی شکست تسلیم کر لی۔

پی ٹی آئی کے میاں فرخ حبیب کام یا ب قرار پا ئے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں فرخ حبیب نے کہا کہ عا بد شیر علی کو عدا لتی کاروا ئی پر یقین ہو نا چا ہیے پی ٹی آئی نون لیگ کو بھا گنے نہیں دے گی لیگی امیدواروں نے ہر الیکشن میں دھا ندلی ہو ئی ہے کی روا ئت برقرار رکھی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے مینڈیٹ کے مطا بق عوام کی خدمت کر ئے گی