77

اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر سٹنٹ کی قیمتیں مقرر

پشاور۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سٹنٹ کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو بھی آگاہ کردیاہے اعلامیہ کے مطابق ایف ڈی اے کے منظور شدہ امریکہ کے تھرڈ جنریشن ڈرگ الیوٹنگ سٹنٹ جو زینگ ایکس پڈیشن ( ایبٹ) اور ریزولوٹ اورانکس ( میڈٹرانک) کمپنی کے تیارکردہ ہیں کی قیمت ایک لاکھ روپے ٗ یورپین اور جاپان ایف ڈی اے سے منظور شدہ ڈرگ الیوٹنگ سٹنٹ جوالٹی ماسٹر ( ٹیر یمو جاپان) اور بائیو فریڈم ( بائیو سنسر ) کمپنی کا تیار کردہ ہیں۔

کی قیمت 95ہزار روپے مقرر کی گئی ہے یو کے اور یورپین ایف ڈی اے سے منظور شدہ سکینڈ جنریشن ڈرگ الیوٹنگ سٹنٹ جو زینک پرائم(ابیٹ) کرو فلیکس ( بی براؤن) اور پرومس پریمیئر کمپنی کے تیار کردہ ہے کی قیمت 67ہزار روپے مقرر کی گئی ہے یو ای اور جاپان ایف ڈی سے منظور شدہ فرسٹ جنریشن سٹنٹ جو پروموس ایپلمنٹ ( بوسٹن) سائنٹفک) نور بوری ( ٹیریمو) جاپان کمپنی تیارہ کردہ پچاس ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح بیئر میٹل سٹنٹ کی قیمت بائیس ہزار ٗ بیلون جن میں سپیشل سپی سیفیکن کیٹگری کی قیمت ستر ہ ہزار روپے اور آرڈینر سپی سیفیکشن کیٹگری کی قیمت گیارہ ہزارروپے مقرر کی گئی ہے ۔