64

نئی تقرریوں اور ترقیاتی فنڈز کی بندش کا اعلامیہ واپس

پشاور۔الیکشن کمیشن نے ملک میں نئے انتخابات کے باعث نئی تقرریوں، تبادلوں اور ترقیاتی فنڈز کی بندش سے متعلق چار جون کو جاری ہونے والے اعلامیہ کو واپس لے لیا ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ مکمل ہو چکا ہے اور نئی حکومتیں بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔

اس لئے سرکاری محکموں میں نئی تقرریوں سرکاری افسران کے تبادلوں اور ترقیاتی فنڈز کے اجرا پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں چار جون کو جاری ہونے والا نوٹیفیکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔